پیدائش، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، شادی، طلاق کی رجسٹریشن کیلئے فیسیں کم کرنیکا اعلان

  پیدائش، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، شادی، طلاق کی رجسٹریشن کیلئے فیسیں کم کرنیکا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی(نامہ نگار)محکمہ بلدیات حکومت پنجاب نے عوامی سہولت کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔پیدائش موت شادی اور طلاق کی رجسٹریشن  کے لیے فیسوں میں کمی او(بقیہ نمبر6صفحہ7پر)

ر لیٹ اندراج کی مدت بڑھا دی گئی۔اب کوئی بھی رشتہ دار 60 دن کے اندر فارم اے پر کر کے متعلقہ رجسٹریشن آفس میں اندراج کراسکتاہے۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیر ڈیپارٹمنٹ اور سپیشلائزڈ  ہیلتھ کیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا کوئی اہلکار یا افسر بچے کی پیدائش بارے متعلقہ رجسٹریشن آفس میں اطلاع دے سکتا ہے۔اسی طرح سکول ایجوکیشن اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا افسر یا اہلکار سکول میں داخلے کے وقت رجسٹرڈ نہ ہونے  والے بچے کی رجسٹریشن نہ ہونے پر اطلاع دے سکتا ہے اطلاع موصول ہونے پر رجسٹریشن آفس پر لازم ہے کہ  ذیلی قواعد کی دفعہ 2,یا3,کے مطابق بچے کے کسی رشتہ دار کو اندراج پیدائش کے لیے سب رول 1,کے تحت درخواست دینے کا کہے۔ متعلقہ رجسٹریشن آفس ذیلی دفعہ 1کے تحت  تصدیق کر کے  اسے فارم اے 1,پر تحریر کر ے گا۔اور رجسٹریشن آفس اسی روز درخواست گذار کو سرٹیفکیٹ پیدائش جاری کرے گا۔جبکہ سول رجسٹریشن فیسوں میں کمی اور لیٹ اندراج کی مدت بڑھا دی گئی ہے محکمہ بلدیات کے جاری کردہ مذکورہ ہدایات کے سرکلر کے مطابق پیدائش موت شادی اور طلاق کی رجسٹریشن  کے لیے فیسوں کی تفصیل یہ ہے۔کمپیوٹرائزڈ پیدائش اموات اور نکاح و طلاق کی  پرانی فیس 300,کی بجائے ترمیم شدہ فیس 200, روپے۔پیدائش کا لیٹ اندراج ساٹھ دن سے سات سال تک دوہزار کی بجائے دوسو۔پیدائش کا لیٹ اندراج سات سال کے بعد پانچ ہزار کی بجائے تین سو روپے۔اندراج پیدائش غیر ملکی شہری فیس پانچ ہزار کی بجائے دو ہزار۔ بیرون ملک پیدا ہونے والے پاکستانی کی پیدائش کا اندراج پانچ ہزار کی بجائے ایک ہزار۔موت کا لیٹ اندراج پانچ ہزار کی بجائے ایک ہزار۔اوردرستگی یا تبدیلی کے لیے ایک ہزار کی بجائے پانچ سو روپے فیس مقرر کر دی گئی ہے۔