پشاور ہائیکورٹ: اسد قیصر کی 3 ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ: اسد قیصر کی 3 ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت منظور
پشاور ہائیکورٹ: اسد قیصر کی 3 ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے رہنما پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر اسد قیصر اور ایڈووکیٹ جنرل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل نے کہا کہ اسد قیصر کے خلاف 3 مختلف مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کی درخواست پر اسد قیصر کی 3 ہفتوں کے لئے راہداری ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو درج مقامات میں گرفتاری سے روک دیا۔