قانونی امیگریشن کا چیلنج درپیش،پاکستانی لاکھوں ڈالر زلیکر باہر جا رہے ہیں: چیئرمین نیب

قانونی امیگریشن کا چیلنج درپیش،پاکستانی لاکھوں ڈالر زلیکر باہر جا رہے ہیں: ...
 قانونی امیگریشن کا چیلنج درپیش،پاکستانی لاکھوں ڈالر زلیکر باہر جا رہے ہیں: چیئرمین نیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ  پاکستان کو قانونی امیگریشن کا چیلنج درپیش ہے،پاکستانی لاکھوں ڈالر زلیکر باہر جا رہے ہیں۔ ترقی یافتہ ملک سرمایہ کاری کے عوض رہائش اور ویزے دے رہے ہیں اور پاکستانی 5-5 لاکھ  اور 10-10 لاکھ ڈالرز لے کر باہر جا رہے ہیں۔

"جیو نیوز " کے مطابق چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ یہ جاننا ضروری ہے ان کے پاس یہ رقم کہاں سے آئی؟ کیونکہ ان میں سے اکثر یہاں ٹیکس دہندہ بھی نہیں ہوتے۔ رواں برس نیب نے مختلف کارروائیوں کے ذریعے 13.57 ارب ڈالر یعنی 3800 ارب روپے برآمد کئے ہیں جو کہ ایک سال میں سب سے بڑی برآمدگی ہے۔

انھوں نے کہاکہ نیب نےقیام سےاب تک بلواسطہ اوربلاواسطہ6 اعشاریہ 1 کھرب روپےکی برآمدگی کی، ہزاروں کی تعداد میں متاثرہ افراد کو  ان کی لوٹی ہوئی رقوم واپس دلائی گئی ہیں۔