جی ایچ کیو حملہ کیس، شیخ رشید کی درخواست خارج کیخلاف اپیل مسترد
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست خارج کیخلاف اپیل مسترد کردی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید نے انسداددہشتگردی عدالت کے فیصلے کیخلاف پٹیشن دائر کی تھی،جسٹس مرزا وقاص رؤف، جسٹس سرفراز ڈوگر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی،عدالت نے کہا کہ ابھی کیس کا ٹرائل ہونا باقی ہے،کیس میں گواہان کی شہادتیں ریکارڈ ہونی ہیں،بریت کی درخواست منظور نہیں کر جاسکتی ۔