انجم حبیب وہرہ کا حاجی محمد یوسف کے انتقال پر اظہار افسوس

انجم حبیب وہرہ کا حاجی محمد یوسف کے انتقال پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے انجمن بہبود مریضاںلاہور جنرل ہسپتال کے وائس پریذیڈنٹ حاجی محمد یوسف کے اچانک انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حاجی محمد یوسف(مرحوم) نے اپنی ساری زندگی دکھی انسانیت کےلئے وقف کئے رکھی اور وہ جنرل ہسپتال میں مریضوں کی خدمت اور فلاح وبہبود کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہے۔پروفیسر انجم حبیب نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں سرخرو ہوتے ہیں۔ اللہ تعالی ان کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔