ایندھن کی تبدیلی اور مرمت کے بعد چشمہ ایٹمی بجلی گھر سی ٹونے کام شروع کر دیا

ایندھن کی تبدیلی اور مرمت کے بعد چشمہ ایٹمی بجلی گھر سی ٹونے کام شروع کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کندیاں(آن لائن)چشمہ ایٹمی بجلی گھرسی ٹو ایک ماہ سے زائد عرصہ کی سالانہ ایندھن کی تبدیلی اور تعمیر و مرمت کے بعد گذشتہ روز چالو ہو گیا نیشنل گرڈ سسٹم سے منسلک 350 میگا واٹ بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی چشمہ نیوکلیئر حب بن گیا ایک وقت میں تین پاور پلانٹ چالو حالت میں کام کرنے لگے تفصیل کے مطابق چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی ٹو جوکہ گذشتہ ماہ سالانہ ایندھن کی تبدیلی اور مرمت کے لیئے بند کر دیا گیا تھا گذشتہ روز 36 دنوں کی بندش کے بعد چالو ہو گیااسے چائینا اور پاکستانی انجینیئرز نے وقت سے بھی پہلے مکمل کر کے چالو کیا ہے جس نے 350 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع بھی کر دی ھے اس وقت چشمہ میں تین ایٹمی بجلی گھر سی ون سی ٹو اور سی تھری کام کرہے ہیں جن سے ایک ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی حاصل کر کے نیشنل گرڈ سسٹم کو دی جا رہی ہے اس طرح چشمہ نیوکلیئر حب بن چکا ہے اور اس کا بجلی کی فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں کلیدی کردار ہے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی فور بہی اپریل میں چالو ہو جائیگا اور اس کا باقائدہ افتتاح بہی وزیراعظم میاں نواز شریف کریں گے جبکہ اسی روز ملک کے سب سے بڑے پاور پلانٹ سی فائیو جو کہ ایک ہزار میگا واٹ کا ہو گا اسکے سنگ بنیاد رکھے جانے کی بہی توقع ہے

مزید :

کامرس -