غربت نے ایک اور گھر کے چراغ کو گل کر دیا

غربت نے ایک اور گھر کے چراغ کو گل کر دیا
غربت نے ایک اور گھر کے چراغ کو گل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرو فیروز(آئی این پی)غربت نے ایک اور گھر کے چراغ کو گل کر دیا، مہنگائی کا مارا بیروزگار نوجوان پھندے سے جھول گیا۔

 خودکشی کا واقعہ پھل پولیس تھانہ کی حدود میں پھل شہر کے منگہار محلہ میں پیش آیا جہاں بیروزگاری کے باعث گھریلو حالات سے دل برداشتہ نوجوان عاشق علی منگہار نے پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، پھل پولیس کے مطابق نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر کے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔