پاکستان میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ،عالمی کمپنیوں نے   آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردئیے

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ،عالمی کمپنیوں نے   آپریشنز بیرون ...
پاکستان میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ،عالمی کمپنیوں نے   آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردئیے
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی اورتعطل کے باعث عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں موجود اپنے مختلف آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردئیے۔

پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی وٹس ایپ نے سیشن سروررٹنگ پاکستان سے باہر منتقل کردیا ۔پی ٹی اے نے منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وٹس ایپ سی ڈی این کی بیرون ملک منتقلی سے صارفین کو رابطے کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پی ٹی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں فکسڈ لائن اور موبائل نیٹ ورکس پرانٹرنیٹ بہترہوا ہے ایک ماہ میں فکسڈ لائن انٹرنیٹ دو درجے بہتر ہوا ہے ۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فکسڈلائن انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں پاکستان 139 ویں نمبرپرہے جہاں موبائل نیٹ ورک تین درجے بہترہوئی ہے ، موبائل نیٹ ورک میں پاکستان کی رینکنگ 97 نمبرپرہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیٹ میں سست روی کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں، ٹیلی کام آپریٹرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف مسائل کی نشان دہی کی ہے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وی پی این کے بڑھتے استعمال نے بینڈوتھ پر اضافی بوجھ ڈالا، انٹرنیٹ طلب کو پورا کرنے کے لیے بینڈوڈتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔