پاکستان میں کم ازکم تنخواہ 1000 ڈالرکے مساوی کی جائے:سپریم کورٹ میں درخواست دائر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے مساوی کرنےکی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی گئی۔درخواست فہمید نواز انصاری ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان برطانوی کالونی رہا ہے اور وہی قوانین یہاں پر لاگو ہیں، مقدمات میں امریکا اور برطانوی عدالتوں کے فیصلے مانے جاتے ہیں، اس لئے پاکستان میں برطانوی اور امریکی لیبر قوانین بھی ہونے چاہئیں۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ امریکا اور برطانیہ میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر ہے، پاکستان میں بھی کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر کرنےکا حکم دیا جائے۔