ویکسنیٹ 2025: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے صنعت زار کے سٹالز کا افتتاح کر دیا

ویکسنیٹ 2025: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے صنعت زار کے سٹالز کا ...
ویکسنیٹ 2025: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے صنعت زار کے سٹالز کا افتتاح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ ویکسنیٹ نمائش 2025 میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے صنعت زار سٹالز کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ڈی جی سوشل ویلفیئر سکندر ذیشان کے ہمراہ مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور خواتین کی تیار کردہ مصنوعات اور ہنر پاروں کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خواتین کو خود مختار بنانے اور ان کے ہنر کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ نمائش کے ذریعے خواتین کو اپنا ہنر دنیا کے سامنے لانے اور اپنے پیشہ ورانہ روابط بڑھانے کا موقع ملے گا۔

ڈی جی سوشل ویلفیئر سکندر ذیشان نے کہا کہ ایسے مواقع خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے مظاہرے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔ محکمہ کے اداروں صنعت زار اور قصرِ بہبود کی جانب سے کل 15 سٹالز لگائے گئے جن میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں قائم صنعت زاروں سے تربیت یافتہ خواتین نے اپنے ہاتھ سے بنائے گئے منفرد آئٹمز، جیولری، ہینڈ میڈ ملبوسات، ہوم ڈیکور، پینٹنگ اور دیگر تخلیقی مصنوعات پیش کیں۔ یہ مصنوعات ان کی مہارت اور محنت کا ثبوت ہونے کے ساتھ پنجاب کی مقامی ثقافت کی عکاس بھی تھیں۔

سرکاری و نجی اداروں سے وابستہ اہم شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے سٹالز کا دورہ کیا اور  خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کو بے حد پسند کیا۔ اس موقع پر لوک فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے شرکاء کو محظوظ کیا۔