سکھر میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن )سکھر میں ایک تئیس سالہ خاتون عابد کو اس کے شوہر اور سسرالیوں کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون پر سیاہ کاری کا الزام لگایا گیا، جس کی بنیاد پر اسے بے رحمی سے قتل کیا گیا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق قتل کے بعد عابد کی لاش کو کچے کے بند کے قریب پھینک دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کو اس کے شوہر اور دیوروں نے گلا دبا کر قتل کیا اور ملزمان بعد میں گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے مزید کہا کہ خاتون کی لاش کو اس کے والد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔