راجن پور میں قوت سماعت اور گویائی سے محروم 18 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ 

راجن پور میں قوت سماعت اور گویائی سے محروم 18 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی ...
راجن پور میں قوت سماعت اور گویائی سے محروم 18 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) راجن پور کے نواحی علاقے میں قوت سماعت اور گویائی سے معذور 18 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے دو روز قبل 18 سالہ لڑکی کو گھر میں اکیلا دیکھ کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔
نوشہرو فیروز کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے نومولود بچی کا سر کٹ گیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو لیڈی ڈاکٹر فرار ہو چکی تھی ۔
شکار پور میں کاروکاری کے الزام میں باپ نے بیٹی اور ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ملزم نے اپنی بیٹی حفیظلہ مہراور نوجوان سچل مہرکو فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی شرو ع کر دی ہے ،د ونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔