حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں سے کوئی شعبہ ترقی نہیں کررہا،مصطفی نواز

حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں سے کوئی شعبہ ترقی نہیں کررہا،مصطفی نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹرمصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ آنے والا بجٹ معاشی تباہی کاایک اورسونامی لارہاہے اور تشویشناک بات یہ ہے کہ کئی سال تک حالات میں بہتری کی امیدنہیں ہے،مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام مزیدٹیکسوں کابوجھ برداشت نہیں کرپائیں گے۔اپنے بیان میں سینیٹرمصطفیٰ نوازکھوکھرنے کہا کہ اقتصادی سروے نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے جب سے سلیکٹڈحکومت آئی ہے ہر شعبہ زوال پذیرہے حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں سے کوئی شعبہ ترقی نہیں کررہا،انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی نئی لہرنے متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے وزیر اعظم عمران خان کی مہنگائی کاسونامی نچلے طبقے کوبہالے گیاہے،اب مڈل کلاس مہنگائی کے بوجھ میں دب جائیگی۔مصظفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت نے سیاسی قوتوں اورعدلیہ سے بھی محاذآرائی بڑھادی ہے، پیپلزپارٹی حکومت کی ناکامیوں کے خلاف پیر کو(اج) سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) میں حکمت عملی بنائے گی ہم عوام کوحکومت کی ناکامیوں کے سونامی کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے۔
مصطفیٰ نواز