غذر میں گلیشیئرپگھلنے کے باعث سیلابی ریلے نے تباہی مچادی

غذر میں گلیشیئرپگھلنے کے باعث سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
غذر میں گلیشیئرپگھلنے کے باعث سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
سورس:   Screengrab

  

غذر (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع غذر کےگاؤں درمندر میں گلیشیئرپگھلنے سے تباہی پھیل گئی۔

جیو نیوز کے مطابق  گلیشیئر پگھلنے کے باعث سیلابی ریلےسے 3گاؤں متاثر ہوئے جبکہ 35 گھرانوں کو نقصان پہنچا۔ڈپٹی کمشنر ضمیر عباس کے مطابق سیلابی ریلے سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے اور   متاثرین کو خیمے اور خوراک مہیا کردی گئی ہیں۔

سیلاب کی وجہ سے پاور ہاؤس کاچینل،مین شاہراہ اور رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچاہے جبکہ سڑکوں کی بحالی کیلئے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کےتحت کام جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -گلگت بلتستان -غذر -