ڈالر معمولی سستا ہوگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر پانچ پیسے سستا ہوگیا، تازہ کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 278روپے 15 پیسے ہوگئی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ میں ڈالر 278روپے 20 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس 291 پوائنٹس کم ہو کر 73 ہزار 462 پر آ گیا۔ گزشتہ کاروبار ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 73 ہزار 754 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔