نسیم شاہ بھارت سے شکست کے بعد رو پڑے

نسیم شاہ بھارت سے شکست کے بعد رو پڑے
نسیم شاہ بھارت سے شکست کے بعد رو پڑے
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے ایک اہم میچ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ رو پڑے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق  ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکامی کے بعد 21 سالہ کھلاڑی روتے ہوئے نظر آئے جب کہ شاہین آفریدی انہیں تسلی دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 120 رنز کے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے پاکستان کو 113-7 تک محدود رکھا۔ مثبت آغاز کے باوجود پاکستان نے پہلے چار اوورز میں کوئی وکٹ نہیں گنوائی تھی، گرین شرٹس اس سے بھی فائدہ نہ اٹھا سکے کیونکہ کپتان بابر اعظم 13 رنز بنانے کے بعد جسپریت بمراہ کا شکار بن گئے۔

کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد عثمان خان میدان میں آئے اور وہ محمد رضوان کا ساتھ دینے میں کامیاب رہے لیکن دائیں ہاتھ کے بلے باز اکشر پٹیل کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔پاکستان کو درمیانی اوورز میں پارٹنرشپ کی ضرورت تھی لیکن کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم کر بیٹنگ نہ کرسکا، ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی رہی۔

رضوان کا آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، وکٹ کیپر بلے باز مضبوط پوزیشن میں تھے اور گرین شرٹس کو فتح دلانے کے لئے پرامید نظر آرہے تھے، مگر بمراہ نے انہیں پویلین روانہ کردیا۔

مزید :

T20 World Cup -T20 Video Gallery -کھیل -