راولپنڈی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش و ژالہ باری، بلوچستان میں آج سے بارشوں کا امکان

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش و ژالہ باری، بلوچستان میں ...
راولپنڈی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش و ژالہ باری، بلوچستان میں آج سے بارشوں کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش و ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

 وفاقی دارالحکومت میں بعض مقامات پر بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ اسلام آباد پر چھائے گھنے بادلوں کے باعث دن میں بھی رات کا سماں ہے۔

ادھر اٹک وگردونواح کے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے جبکہ بنوں شہر سمیت اگر گرد کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔مانسہرہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کی شدت کم ہونے سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اوگی، دربند، بالاکوٹ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بارش کا سلسلہ مزید ایک دن جاری رہے گا۔

دوسری جانب بلوچستان میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا، صوبے کے کم و بیش 9 اضلاع میں آج سے بارشوں کا آغاز ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10 مئی سے 11 مئی تک صوبے میں درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت کوہلو، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، بارکھان، خضدار، ژوب اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔