سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے کھل کر بول پڑے
قصور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ایبسولوٹلی ناٹ والے اب امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
قصور میں میڈیا سے گفتگو میں سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مذاکرات کے حق میں ہوں، لیکن جرم اور سیاست میں فرق کرنا ہوگا۔9 مئی جیسے ناقابلِ معافی جرائم کو مذاکرات کی آڑ میں چھپایا نہیں جاسکتا۔ فوجی تنصیبات جلانے والوں کو مذاکرات کا حق نہیں۔
"جنگ " کے مطابق ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ اداروں پر حملے کرنے والوں کو رعایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے، قانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔