جسٹس ریٹائرڈ اعجاز الحسن انتقال کرگئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جسٹس ریٹائرڈ اعجازالحسن مختصر علالت کے بعد اسلام آباد میں وفات پاگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ اعجازالحسن 2000 سے2007 تک پشاور ہائی کورٹ کے جج تعینات رہے۔انہوں نے 2007 سے 2009 تک سپریم کورٹ میں بطور جج خدمات انجام دیں۔
وہ جواد حسن چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ، فواد حسن ڈائریکٹر منسٹری آف کامرس کے والد اور بیرسٹر عدنان صبور روہیلہ کے سسر تھے۔