''چوتھے روز لنچ ٹائم پر باتھ روم میں پریشان بیٹھا تھا،، جنوبی افریقن کپتان ٹیمبا باووما کا انکشاف

''چوتھے روز لنچ ٹائم پر باتھ روم میں پریشان بیٹھا تھا،، جنوبی افریقن کپتان ...
''چوتھے روز لنچ ٹائم پر باتھ روم میں پریشان بیٹھا تھا،، جنوبی افریقن کپتان ٹیمبا باووما کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا ہے کہ یہ میرے لیے بہت جذباتی لمحہ ہے، یہ جیت ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ایک بہترین مثال ہے، ہماری ٹیم کے لیے یہ خوشی اور مسرت کا وقت ہے، ایک ایسا سفر جس میں کئی اتار چڑھاؤ آئے، خوش ہوں کہ ہم آخر کار نتیجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

جنوبی افریقن کپتان نے چوتھے روزلنچ کے وقت کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا زیادہ بات نہیں ہوئی کیونکہ میں اب بھی باتھ روم میں بیٹھا پریشان تھا لیکن ایڈن مارکرم نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے لڑکوں کو مثبت رکھنے کی کوشش کی، ہمیں یقین تھا کہ ہم یہ کر سکتے ہیں، لیکن یہ لمحہ جذباتی طور پر کافی مشکل تھا۔باووما نے اپنی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہاآج کی جیت اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ ہماری ٹیم میں کتنا کردار اور عزم ہے۔ ہم اکثر افراد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، لیکن ایسی کارکردگیاں یہ ثابت کرتی ہیں کہ یہ کھلاڑی جنوبی افریقہ کی نمائندگی کے لیے بہترین ہیں۔آؤٹ ہونے کے سوال پر باووما نے حیرت سے کہاکیا واقعی گیند نہیں لگی تھی؟ مجھے یقین نہیں، اور نہ ہی مجھے معلوم تھا۔

مزید :

کھیل -