ڈاکٹر کی موبائل پر خاتون کو سنگین دھمکیاں‘ مقدمہ درج

ڈاکٹر کی موبائل پر خاتون کو سنگین دھمکیاں‘ مقدمہ درج
ڈاکٹر کی موبائل پر خاتون کو سنگین دھمکیاں‘ مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور  ( آئی این پی )  ڈاکٹر کی  طرف سے مبینہ طورپر موبائل کالز پرخاتون کوسنگین دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ گلشن سبحان کی رہائشی شفانہ اصغر نے مقدمہ درج کروایا کہ نجی ہسپتال کے ڈاکٹر ظفر اقبال سکھیرانے  موبائل پر کالز کرکے قتل ،اور میڑی بیٹی کو اغوا کرکے فروخت کرنے کی دھمکیاں دیں ۔

تھانہ ستی پتوکی پولیس نے خاتون شفانہ اصغر کی تحریری درخواست پر ملزم ڈاکٹر ظفر اقبال سکھیرا کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔