ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدربننے تک کاسفر

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدربننے تک کاسفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اے این این )امریکہ کے نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ دنیا بھر میں آفس ٹاورز، ہوٹل، کیسینوز، گاف کورسز اور مشہور تنصیبات کے مالک، ٹرمپ آرگنائزیشن کے سربراہ اور صدر ہیں، جو ان کی جائیداد اور کاروباری مفادات پر مشتمل ہولڈنگ کمپنی ہے۔ وہ نیویارک سٹی کے کوئینز بورو میں پیدا ہوئے۔ ٹرمپ جمائکا اسٹیٹس کے امیر ترین مضافات میں پلے بڑھے، وہ ریئل اسٹیٹ کی تعمیر و ترقی سے وابستہ رہے۔ ان کا انداز حاکمانہ رہا ہے جو انھوں نے اپنے اولوالعزم بیٹے کو منتقل کیا ہے۔ 1968 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے وارٹن سکول آف فنانس سے گریجوایشن کی، ان کے والد بروکلین اور کوئینز میں تعمیراتی منصوبوں سے منسلک رہے جبکہ ٹرمپ نے مین ہٹن میں بلند و بالا عمارات کھڑی کیں۔ مین ہٹن میں بروکلن برج سے باہر کام کرنا مشکل مرحلہ تھا جہاں جرائم کی شرح بڑھی ہوئی تھی اور شہر ویران اور بے رونق تھا لیکن نوجوان ٹرمپ نے والد کے ذریعے کاروباری روابط قائم کیے۔ اس حمایت کے نتیجے میں انھوں نے 10لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سے اپنی ذاتی کمپنی قائم کی۔ 1970کی دہائی میں محکمہ انصاف نے ٹرمپ آرگنائزیشن پر فیئر ہازنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا، جس کے ذریعے اقلیت کو ان کی عمارتیں کرائے پر لینے سے روکا گیا ،ٹرمپ نے اس مقدمے کا فیصلہ عدالت سے باہر طے کیا اور بعدازاں ایک اہم قدم کے طور پر ٹرمپ نے گرینڈ سینٹرل سٹیشن کے ساتھ والا ہوٹل خریدا جو دیوالیہ قرار دیا جا چکا تھا۔ انھوں نے سات کروڑ ڈالر ادھار لیے اور نیو یارک سٹی سے ٹیکس کی مراعات مانگیں اور تعمیر نو کے بعد انھوں نے اسے گرینڈ ہائٹ ہوٹل کا نام دیا۔ ٹرمپ ٹاور ان کی پہچان بنا جو 20 کروڑ ڈالر مالیت کے اپارٹمنٹ اور آڑھت کے کاروبار پر مشتمل ایک تنصیب ہے، جس کی تعمیر میں گلابی رنگ کا سنگ مرمر استعمال ہوا، جس کی 58 منزلیں ہیں جبکہ آبشار 18 میٹر بلند ہے۔نیو جرسی میں اٹلانٹک سٹی میں کسینوز کی تعمیر کی وجہ سے بھی ٹرمپ کو شہرت ملی۔ پہلے ٹرمپ پلازاپھر ٹرمپ کیسل اور پھرتاج محل تعمیر کیا جس پر ایک ارب ڈالر خرچ آئے لیکن بعد میں دیوالیہ پن کا شکار ہوئے۔ 1990میں جب جائیداد کی مارکیٹ کریش ہوئی تو ان کی ملکیت 1.7ارب ڈالر سے گِر کر 50کروڑ ڈالر رہ گئی۔ ٹرمپ نے تنگدستی سے بچنے کیلئے رقوم ادھار لیں اور نئے سرمایہ کار تلاش کیے لیکن گھر کے محاذ پر طلاق کے معاملے سے نہ بچ سکے۔ ذرائع ابلاغ میں انھیں دی ڈونلڈ سے پہچانا جانے لگا۔ انھوں نے اپنی پہلی بیوی اوانا کو طلاق دی، جن سے ان کے تین بچے ہیں بعد میں انھوں نے مارلہ میپلز سے شادی کی اور طلاق دی۔ ٹرمپ نے2005میں اپنی موجودہ بیوی سلووینا سے تعلق رکھنے والی ماڈل ملانیا سے شادی کی ان کے ریئلٹی ٹی وی شو دِی اپرنٹس نے ٹرمپ کو ایک اداکار کا درجہ دیا۔ ٹرمپ کی املاک کے منتظم بننے کی خواہش رکھنے والے سخت مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوئے جبکہ ناکام ہونے والوں کی فائل پر ٹرمپ یو آر فائرڈ تحریر کیا کرتے تھے۔ 80کی دہائی میں پہلی بارٹرمپ نے کھلے عام سیاست میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انھوں نے ریفارم پارٹی میں شمولیت اختیار کی پھر ڈیموکریٹک پارٹی میں شامل ہوئے اور بعدازاں آزاد سیاست اپنائی۔ 2012 میں انھوں نے ری پبلکن ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اِس بات کا عہد کیا کہ وہ ملک کو پھر سے عظیم بنائیں گے۔ صدارتی انتخابات کے طور پر متنازع بیانات بھی ٹرمپ کی شہرت کا باعث بنے۔
ٹرمپ /سفر

مزید :

صفحہ اول -