نمبر پلیٹوں کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن ،اینٹی کرپشن نے ریکارڈ حاصل کرلیا

نمبر پلیٹوں کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن ،اینٹی کرپشن نے ریکارڈ حاصل کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر )محکمہ اینٹی کرپشن نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی نمبر پلیٹوں کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر سے ریکارڈ حاصل کرلیا۔محکمہ اینٹی کرپشن نے نمبر پلیٹوں کے ٹھیکوں سے متعلق ڈی جی اور ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔ذرائع کے مطابق نمبر پلیٹوں کے ٹھیکوں کی مد میں مبینہ طور پر چھ ارب روپے کی کرپشن کی گئی ہے اورسیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے پہلے ہی اس کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -