ڈرامہ سنو چندہ کی اداکارہ مشال خان کے بارے میں وہ انتہائی حیران کن باتیں جو آپ کو معلوم نہیں

ڈرامہ سنو چندہ کی اداکارہ مشال خان کے بارے میں وہ انتہائی حیران کن باتیں جو ...
ڈرامہ سنو چندہ کی اداکارہ مشال خان کے بارے میں وہ انتہائی حیران کن باتیں جو آپ کو معلوم نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مشال خان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو شوبز کی دنیا میں آئیں اور آتے ہی چھا گئیں۔ ان کے پرستاروں کی تعداد بہت تیزی سے بڑھی ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت دیکھنے لائق ہے۔ وہ ایک نئی اداکارہ ہیں جن کے متعلق ہر کوئی زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتا ہے۔
مشال خان نے اداکاری کے سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا اور یہی وجہ ہے کہ ان کی فنکارانہ صلاحیتوں میں ایک الگ ہی مہارت اور نکھار نظر آتا ہے۔ اداکاری کے علاوہ وہ ڈرائنگ میں بھی مہارت رکھتی ہیں اور بہت خوبصورت تصاویر بناتی ہیں۔ انہوں نے اپنا بنایا ایک پورٹریٹ بھی سوشل میڈیا پر شئیر کیا جس کی ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا۔


مشال خان ماڈلنگ میں بھی اپنی مہارت دکھاچکی ہیں اور ان کا شمار کامیاب ماڈلز میں ہوتا ہے۔ جب انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تو منفی کرداروں کو ایسی خوبصورتی سے نبھایا کہ سب کو اپنا دیوانہ بنالیا۔
اداکار علی انصاری کے ساتھ ان کی گہری دوستی ہے اور انہیں اکثر اکٹھے دیکھا گیا ہے۔ دیگر ساتھی فنکاروں کے ساتھ بھی مشال خان کا رویہ بہت دوستانہ اور مخلصانہ ہے۔


مشال خان کو میک اپ کی ماہر بھی سمجھا جاتا ہے۔ وہ ہمیشہ ایسا خوبصورت میک اپ کئے ہوتی ہیں کہ دیکھنے والے ان کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ پاتے۔
اگرچہ مشال کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ کھانے پینے میں بہت احتیاط برتتی ہوں گی لیکن وہ کہتی ہیں کہ سب کچھ کھاتی ہیں، اور اچھے اچھے کھانے پکانے میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔ یعنی صرف خوش شکل ہی نہیں بلکہ اچھی خاصی سگھڑ بھی ہیں۔