راولپنڈی، متعدد مقدمات میں 17ملزمان جسمانی ریمانڈ پرحوالہ پولیس

راولپنڈی، متعدد مقدمات میں 17ملزمان جسمانی ریمانڈ پرحوالہ پولیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹی رپورٹر) ضلع کچہری کی مختلف ماتحت عدالتوں نے پتنگ فروشی، ناجائز اسلحہ،شراب فروشی،چوری، قتل، اقدام قتل، فراڈ، منشیات سمیت دیگر مقدمات میں دو خواتین سمیت 17ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے 8ملزمان کی ضمانت منظور کر لی اور 11ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا جبکہ مختلف مقدمات میں پانچ ملزمان کو بعد ضمانت پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے اورسات پولیس اہلکاروں کے شہادت کے لیے پیش نہ ہونے پر انکی تنخواہ بند کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔