پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں  انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے  کا انعقاد

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں  انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے  کا انعقاد
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں  انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے  کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی  (طاہر منیر طاہر ) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں  انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے  کا انعقاد کیا گیا جس میں متحدہ عرب امارات میں موجود تمام پاکستانی اسکولز سے اساتذہ اور  طلباء نے شرکت کی۔ 
تفصیلات کے مطابق پروگرام کاباقاعدہ آغاز  تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ ڈاکٹر اکرم شہزاد نے  قرآنی  آیات تلاوت کیں۔متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے ترانے بجائے گئے۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی  مسز شمائلہ احمد پرنسپل ایجوکیشن اکیڈمی اور مہمانِ اعزازی مس لبنیٰ  تھیں۔ اس موقع پر پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی  دبئی کے بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے۔بچوں نے  اپنے اسا تذہ سے عقیدت کا اظہار کرتے ہؤے تقاریر کیں، نظمیں پڑھیں اور ایک خوبصورت خاکہ بھی پیش کیا۔  چوہدری خالد حسین اور مسز شمائلہ نےمنتخب اساتذہ کو ان کی خدمات  کا اعتراف کرتے ہوئے شیلڈ ز سے نوازا۔ اس موقع پر مس شمائلہ احمد اور چوہدری خالد حسین صدر پاکستان سوشل سینئر شارجہ  کا کہنا تھا کہ ہم آج یوم اساتذہ  پر  تمام اساتذہ کو خراج تحسین  پیش کرتے ہیں اور ان کی محنت اور خلوص کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اور نسلوں کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کلچرل ہیڈ پاکستان سوشل سینئر شارجہ صائمہ نقوی کا کہنا تھا کہ   ہمیں اساتذہ  کی قدر کرنی چاہیئے۔ان کو معاشرے میں وہ حق اور مقام دینا چاہتے جس کے وہ مستحق ہیں۔اسلام میں اساتذہ کا مقام بہت بلند ہے۔انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے  تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا۔تمام مہمانوں کی تواضع اشیائے خورد  و نوش سے  کی گئی۔اس طرح ایک خوبصورت تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

مزید :

عرب دنیا -