ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ڈاکٹر عبد القدیر خان کی خدمات قابل تحسین ہیں:خرم نواز گنڈاپور

 ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ڈاکٹر عبد القدیر خان کی خدمات قابل تحسین ہیں:خرم ...
 ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ڈاکٹر عبد القدیر خان کی خدمات قابل تحسین ہیں:خرم نواز گنڈاپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی تیسری برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور،نائب صدر راجہ زاہد محمود،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،سردار عمردراز خان،ثاقب بھٹی سمیت دیگر مرکزی،صوبائی،ضلعی رہنماؤں نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں ڈاکٹر عبد القدیر خان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔رہنماؤں نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ با صلاحیت سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کم وسائل کے باوجود پاکستان کو پہلی ایٹمی اسلامی قوت بنایا۔پاکستانی عوام کیلئے ڈاکٹر عبد القدیر خان رول ماڈل ہیں۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔پاکستانی قوم کے مفاد میں کی گئی ڈاکٹر عبد القدیر خان کی محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عبد القدیر خان ایک ایسی شخصیت ہیں جن کا آنے والی نسلیں بھی عزت و تکریم سے ذکر کریں گی۔وہ حقیقی معنوں میں قوم کے ایسے ہیرو تھے جن پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے، انہوں نے قوم کو عزت و وقار اور جرأت مندانہ طریقے سے زندگی بسر کرنے کا راستہ دکھایا،انکی کی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔