برساتی نالے میں گاڑی گر نے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے

برساتی نالے میں گاڑی گر نے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے
 برساتی نالے میں گاڑی گر نے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوٹلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں گاڑی برساتی نالے میں بہنے سے ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 3افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹرچوہدری اسحاق اپنے خاندان کے ہمراہ سرکاری جیپ میں جا رہے تھے ان کی گاڑی متھرانی گاﺅں کے قریب دھموئی آبشار کے مقام پر برساتی نالے میں طغیانی کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکی اور آبشار سے نیچے گر گئی، جس کے باعث تمام افراد ڈوب گئے۔بارش کے باعث دریا میں پانی کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہو سکیں مگر عوام علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت 3افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

مزید : کوٹلی