انتخابات کے بعد فلسطینیوں کی بجلی بند کرنے کی اسرائیلی دھمکی

انتخابات کے بعد فلسطینیوں کی بجلی بند کرنے کی اسرائیلی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیل کی بجلی کمپنی نے فلسطینی اتھارٹی کے ذمہ وجبات کے بڑھتے حجم کے بعد رواں ماہ ہونے والیکنیسٹ کے انتخابات کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں کی بجلی کاٹنے کی دھمکی دی ہے۔ اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی پاور سپلائی کمپنی کا یہ اقدام اسرائیلی ہائی کورٹ کے کچھ دن پہلے کے فیصلے پر مبنی ہے، جس میں عدالت نے کمپنی کو واجبات ادا نہ ہونے پر مشرقی بیت المقدس اور مغربی کنارے کے علاقوں میں بجلی کاٹنے کی اجازت دی تھی۔ صہیونی حکام کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کے ذمہ قرضوں کا حکم ایک ارب 70 کروڑ شیکل تک پہنچ چکا ہے۔اخبار نے نشاندہی کی کہ سیاسی صورتحال" میں کشیدگی پیدا ہونے کے خوف سے مغربی کنارے کے علاقوں میں بجلی کاٹنے کے لیے سابقہ مخالفت کے برخلاف اس بار مداخلت نہیں کرے گی، لیکن کمپنی کو اس سلسلے میں عقلی پالیسی اپنانے کا مشورہ دیا، جہاں اس فیصلے کو دو ہفتوں کے بعد نافذ کیا جا سکتا ہے۔عبرانی ذرائع نے حال ہی میں کہا کہ اتھارٹی نے اسرائیل کی وجہ سے کئی ماہ قبل پیدا ہونے والے مالی بحران کے آغاز کے بعد سے آبادی سے جمع کی جانے والی بجلی کے بلات کی رقم اسرائیلی کمپنی کو منتقل کرنا بند کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -