پارلیمنٹ اور پارلیمنٹیرینز کی توہین کی گئی، گرفتاریوں پر شدید تحفظات ہیں: عالیہ حمزہ
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما پاکستان تحریکِ انصاف عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکمران ایسا ماحول نہ بنائیں کہ کل انہیں خود بھی بھگتنا پڑے۔
"جنگ " کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ اور پارلیمنٹیرینز کی توہین کی گئی، ہمیں گرفتاریوں پر شدید تحفظات ہیں۔ 8 ستمبر کے جلسے نے حکمرانوں کو خوفزدہ کر دیا ہے، عوامی نمائندوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے یہ عوام کی بے توقیری ہے۔حکمرانوں نےآگ ہمارے گھروں تک پہنچا دی ہے۔