ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار ...
ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم وطن پہنچ گئی، جہاں ورلڈ چیمپئن عفان سلمان سمیت پوری ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔
ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ کی فاتح پاکستان ٹیم سری لنکا سے وطن واپس پہنچ گئی، جناح ٹرمینل کراچی پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ایئرپورٹ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ کھلاڑیوں کے اہل خانہ اور مداحوں نے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ریکارڈ پانچویں بار ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ جیتی ہے۔
16 سالہ عفان سلمان ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن بنے۔ پاکستان ریکارڈ 5 مرتبہ ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ جیتنے والا پہلا ملک ہے۔
چیمپئن شپ کی ٹیم ٹرافی بھی پاکستان نے جیتی۔ ایونٹ میں پاکستان کے 4 پلیئرز نے ٹاپ 10 میں فنش کیا۔

مزید :

کھیل -