پاکستان اور سعودی عرب میں تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں

پاکستان اور سعودی عرب میں تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہپاکستان اور سعودی عرب میں تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں جو اسلامی بھائی چارے اوراخوت کی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مفادات مشترکہ ہیں اوریہ مفادات امن کے فروغ کے عکاس ہیں اورامن ہی ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے ۔پاکستان کے عوام سعودی عرب کے حکمرانوں کو نیک اورصالح حکمران سمجھتے ہیں اورسعودی عرب کے حکمران مسلمانوں کے مقدس اور متبرک مقامات کی حفاظت اوردیکھ بھال کی ذمہ داری نیک نیتی سے نبھارہے ہیں۔امام کعبہ کی پاکستان کی سرزمین پرمبارک آمد کے باعث پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اوردونوں ملکوں کی حکومتوں اورعوام میں مزید قربتیں آئیں گی۔ پاکستان اورسعودی عرب کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں پاکستان کی حکومت اورعوام سعودی عرب کی حکومت اور عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت تیار ہیں اورہم سعودی عرب کیساتھ کھڑے ہیں سفارتی معاملات میں بھی سعودی عرب نے پاکستان کی بھر پور حمایت کی ہے