چارسدہ ،آٹے کی نرخوں میں اضافہ ،عوام نان نفقہ کیلئے محتاج

چارسدہ ،آٹے کی نرخوں میں اضافہ ،عوام نان نفقہ کیلئے محتاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ) آٹے کے نرخوں میں بے تخاشہ اضافہ غریبوں کے ساتھ زیادتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آٹے کے نرخوں میں اچانک بے تخاشہ اضافے سے مزدوروں اور غریبوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے ۔ مرکزی اور صوبائی حکومتیں اپنے مفادات کیلئے کوشاں ہیں لیکن ملک بھر میں غریبوں کے مشکلات کوحل کرنا حکمرانوں کی عادت نہیں ہے ۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ فوری طور پر ملک بھر میں مہنگائی کے سیلاب کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کریں ورنہ غریبوں کی انقلابی سیلاب سے حکمرانوں کا بچنا مشکل ہو جائیگا ۔