آئی ڈریم کی ڈرامہ سیریل ’’بے دردی‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ

آئی ڈریم کی ڈرامہ سیریل ’’بے دردی‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)آئی ڈریم کی نجی ٹی وی سے نشر کی جانے والی ڈرامہ سیریل ‘‘بے دردی’’ کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جس میں عفان وحید اور ایمن خان کی پرفارمنس نے ناظرین کواپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے جن کے ساتھ بشریٰ انصاری اور بہروزسبزواری کو بھی پسند کیا جارہا ہے۔کہانی کے مطابق ہاسٹل میں قیام کے دوران عفان وحید کا دوست اس کا ریزر استعمال کرلیتا ہے جس سے ایڈز کا وائرس عفان وحید میں منتقل ہوجاتا ہے جو اس بات سے لاعلم ہے تاہم ان کی والدہ اور ماموں کو بیماری بارے پتہ چل جاتا ہے لیکن جب عفان کی شادی ایمن خان سے ہوتی ہے تو اس سے بھی یہ بات چھپائی جاتی ہے اور یوں ایڈز جیسا خطرناک مرض ایمن خان میں بھی منتقل ہوجاتا ہے،اسی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان غلط فہمی پیدا ہوجاتی ہے جسے بالاخر بڑی مشکلوں کے بعد دور کرلیا جاتا ہے۔ڈرامے کی کہانی اب اہم موڑ پر آگئی ہے جس میں ناظرین کی دلچسپی بہت بڑھ گئی ہے۔ڈرامے کی گزشتہ قسط نے 5.3 ریٹنگ حاصل کی۔ اس ڈرامے کی رائٹر شگفتہ بھٹی اور ڈائریکٹر احمد بھٹی ہیں۔

مزید :

کلچر -