کراچی میں امن ایم کیو ایم پاکستان کی وجہ سے ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی میں امن ایم کیو ایم پاکستان کی وجہ سے ہے، مصطفیٰ کمال
کراچی میں امن ایم کیو ایم پاکستان کی وجہ سے ہے، مصطفیٰ کمال
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیں اپنا پارٹنر سمجھے۔ اگر متحدہ اپنے علاقوں سے ہار گئی تو پیپلز پارٹی اور متحدہ کے مخالفین جیتیں گے۔ کراچی میں امن ہے تو اس کی وجہ ایم کیو ایم پاکستان ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لیاقت آباد مارکیٹ کا ٹیکس پورے لاہور سے زیادہ ہے۔ بلوچستان اور کے پی میں لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہے۔ کراچی کے لوگوں نے را کے تسلط کو ختم کروا دیا ہے۔کراچی میں دس دس افراد کو ہدف بنایا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے امن میں قانون نافذ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ 800سے زائد لڑکے بازیاب کروائے ہیں۔ 107لڑکے تاحال لاپتہ ہیں۔ وفاقی حکومت کو کہتا ہوں آپ سے لڑنا نہیں چاہتے اچھے کام کریں گے تو تعریف کریں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بتانا چاہتا ہوں جن علاقوں سے ہم جیتے ہیں آپ وہاں سے نہیں جیت سکتے،کراچی کے نوجوانوں کے کوٹے پر کوئی اور نوکری کرتا ہے۔ پاکستان بنانے والوں کی اولاد ہیں اس ملک کو بہتر کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔