وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہونہار طالبہ فاطمہ سعیدکو نہم کے امتحان میں زیادہ نمبر لینے پر مبارکباد
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نہم کے رزلٹ میں پنجاب بھر میں سب سے زیادہ نمبر لینے والی ملتان کی ہونہار طالبہ فاطمہ سعید کو مبارکباددی ہے، فاطمہ سعید کی محنت کو سراہا اورنیک خواہشات کااظہارکیا ہے۔ وزیراعلی نے فاطمہ سعید کے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا اور فاطمہ سعید کے والدین کو بھی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ مریم نے نہم کے امتحانات میں دیگرکامیاب طلبہ کو بھی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے ہر طالب علم کے لیے دہم کلاس میں اچھے رزلٹ کے لیے زیادہ محنت کی تلقین کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ فاطمہ سعید جیسے طلبہ قوم کا سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں۔بچوں کی کامیابی پر دلی خوشی ہوتی ہے۔ ہر طالب علم میرے لیے بیٹے اور ہر طالبہ میرے لیے بیٹی کی مانند ہے، ہمیشہ دعا گو رہتی ہوں۔