پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں

پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں
پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں
سورس: فوٹو: آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک چین مشترکہ جنگی مشقیں، پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان 19 نومبر سے 11 دسمبر 2024 تک کی گئیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں3 ہفتے طویل مشقیں سالانہ منعقد ہونے والی دو طرفہ مشقوں کے سلسلے میں آٹھویں مشق ہے۔

10 دسمبر 2024 کو ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج میں مشق کی معزز مہمانوں کے دن (DVD) کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔


کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستان میں چین کے سفیر اور چین کے معززین بھی موجود تھے۔

معززین نے مشق کے دوران فوجیوں کی جانب سے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔