سی سی پی او لاہورکی سخت سرزنش،خاتون ٹیچر پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے ایک ہفتے کی مہلت

سی سی پی او لاہورکی سخت سرزنش،خاتون ٹیچر پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے خاتون ٹیچر پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کی اڑھائی برس سے عدم گرفتاری پر سی سی پی او لاہور امین وینس کی سخت سرزنش کرتے ہوئے ملزم عمر فاروق کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کی۔ سی سی پی او لاہور امین وینس نے بتایا کہ ملزم عمر فاروق چین فرار ہوا ہے، گرفتاری کے لئے مہلت دی جائے جس پر فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاہور پولیس پہلے کہاں سو رہی تھی، پولیس کو کوئی مہلت نہیں دی جائے گی ، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم عمر فاروق کو ایک ہفتے میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -