پاک فوج کی کارروائی،افغانستان سے دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی

پاک فوج کی کارروائی،افغانستان سے دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی
پاک فوج کی کارروائی،افغانستان سے دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی(صباح نیوز)پاک فوج نے افغانستان سے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ مہمند ایجنسی کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج کے جوانوں کی موثر جوابی کارروائی سے دہشتگرد واپس افغانستان بھاگ گئے۔افغانستان سے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں کی موثر کارروائی سے دہشتگرد وں کو واپس افغانستان بھاگنے پر مجبور کردیا گیا۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔,کلک کریں

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔پاک فوج کے جوانوں نے امن کے دشمنوں کی فائرنگ کا موثر انداز میں جواب دیا اوردہشت گردوں کو پاکستان میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پاکستانی فورسز سے ٹاکرے کے بعد بزدل دہشتگرد دم دبا کر واپس افغانستان میں بھاگ گئے۔

مزید :

مہمند -