مریضہ کے پیٹ میں درد ، ڈاکٹروں نے ایکسرے کیا تو ایسی چیز کی موجودگی کا انکشاف کہ دوڑیں لگ گئیں

مریضہ کے پیٹ میں درد ، ڈاکٹروں نے ایکسرے کیا تو ایسی چیز کی موجودگی کا انکشاف ...
مریضہ کے پیٹ میں درد ، ڈاکٹروں نے ایکسرے کیا تو ایسی چیز کی موجودگی کا انکشاف کہ دوڑیں لگ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد دکن(ویب ڈیسک)  بھارت میں ڈاکٹرز کی غلطی سے آپریشن کے دوران مریضہ کے پیٹ میں رہ جانے والی قینچی کو 3 مہینے بعد نکال دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد شہر میں 33 سالہ خاتون مہیشواری چوہدری کو پیٹ کے شدید درد کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ایکسرے میں خاتون کے پیٹ میں قینچی کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ ڈاکٹرز نے فوری طور پر آپریشن کرکے خاتون کے پیٹ سے 6 انچ لمبی قینچی کو نکال دیا۔اہل خانہ نے انکشاف کیا کہ مذکورہ خاتون کا 2 نومبر کو اسی ہسپتال میں آپریشن کیا گیا تھا اور اُس آپریشن کے دوران قینچی پیٹ ہی میں رہ گئی۔ جس کے بعد سے خاتون کو پیٹ میں درد کی شکایت رہی تھی جسے ڈاکٹرز نظر انداز کرتے ہوئے درد کشا دواؤں سے علاج کرتے رہے۔
مریضہ کے شوہر نے ہسپتال کے خلاف شکایت درج کروائی ہے جس پر ہسپتال انتظامیہ نے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کا تعین کرکے ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کی روشنی میں تادیبی کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔