وزیر اعظم کیخلاف مقدمہ سے نیب کی توقیر میں اضافہ نہیں ہورہا ، فوری ختم ہونا چاہئے :وزیر اطلاعات اپنے موقف پر ڈٹ گئے

وزیر اعظم کیخلاف مقدمہ سے نیب کی توقیر میں اضافہ نہیں ہورہا ، فوری ختم ہونا ...
وزیر اعظم کیخلاف مقدمہ سے نیب کی توقیر میں اضافہ نہیں ہورہا ، فوری ختم ہونا چاہئے :وزیر اطلاعات اپنے موقف پر ڈٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات فواد چودھر ی نے کہاہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ سے نیب کی توقیر میں اضافہ نہیں ہورہا ،عمران خان پر مقدمہ توازن سے باہر ہے، بری مثال بن رہی ہے ، اس لئے نیب کو وزیر اعظم پر مقدمہ فوری ختم کرنا چاہئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاہے کہ ملک کی ایک تحقیقاتی ایجنسی ملک کے وزیر اعظم پر 27اٹھائیس لاکھ کا مقدمہ لیکر بیٹھی ہوئی ہے اور یہ مقدمہ حل نہیں ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مقدمہ کا زرداری، نواز کے مقدمات سے کوئی موازنہ نہیں ہے ، عمران خان کے خلاف مقدمات سے نیب کی توقیر میں اضافہ نہیں ہورہا ، نیب سے وزیر اعظم پر مقدمہ نہیں چل رہا، عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہیں ، کسی مہذب ملک میں تصور کیا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم پر ایسا مقدمہ چلے ، توازن ضروری ہے جب کوئی بھی چیز توازن سے باہر ہوجائے گی تو وہ بری لگے گی ، عمران خان پر مقدمہ توازن سے باہر ہے، بری مثال بن رہی ہے ، اس لئے نیب کو وزیر اعظم پر مقدمہ فوری ختم کرنا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کے نام ای سی ایل سے نکالے جائیں، حکومت میں صرف تحریک انصاف نہیں بلکہ دیگر جماعتیں بھی شامل ہیں جس میں شیخ رشید بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے حتمی پوزیشن لی جائیگی ، چیف جسٹس کے ریمارکس کا احترام ہے لیکن سمجھ تحریری فیصلہ آنے کے بعد آئیگی ۔ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کے بغیر معاملہ آگے جاتا نظر نہیں آتا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -