ہالی ووڈ اوربالی ووڈ میں کثیرسرمائے سے فلمیں بنتی ہیں،زارا شیخ

ہالی ووڈ اوربالی ووڈ میں کثیرسرمائے سے فلمیں بنتی ہیں،زارا شیخ
 ہالی ووڈ اوربالی ووڈ میں کثیرسرمائے سے فلمیں بنتی ہیں،زارا شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ و ماڈل زارا شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کے معیارمیں تبدیلی سے انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی اب آسان ہورہی ہے۔زارا شیخ نے کہا کہ ہالی ووڈ اوربالی ووڈ میں جہاں کثیرسرمائے سے فلمیں بنائی جاتی ہیں، وہیں کم بجٹ میں بھی بہت سی فلمیں پروڈیوس ہوتی ہیں۔ اگراسی انداز کواپنا کرپاکستان میں فلمیں پروڈیوس کرنے والے نوجوان تھوڑی توجہ اورمحنت سے کام کریں توحالات میں سدھارآئے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ہاں اچھی اورمعیاری فلمیں بنانے کا رجحان زور پکڑ چکا ہے۔ منفردموضوعات کے انتخاب سے فلمسازی کے عمل میں بہتری آئی ہے اورخوش آئند بات یہ بھی ہے کہ اب کثیرسرمائے سے فلمسازی بھی ہونے لگی ہے۔
لیکن میں اس معاملے میں ذرا ہٹ کرسوچتی ہوں۔زارا شیخ نے کہا کہ بطوراداکارہ میں کچھ انٹرنیشنل پراجیکٹس بھی کرچکی ہوں۔ جہاں پرفلمسازی کے شعبے میں خاصی بہتری اورترقی آچکی ہے۔ ایسے میں وہاں صرف کثیرسرمائے سے فلمیں بنانے کی بجائے ایسے موضوعات کوترجیح دی جاتی ہے، جس کے ذریعے فلم بینوں کو انٹرٹین کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اہم پیغام بھی دیا جائے ۔

مزید :

کلچر -