حکمران قانون اور عدالتی فیصلے کو خاطر میں نہیں لاتے

حکمران قانون اور عدالتی فیصلے کو خاطر میں نہیں لاتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ حکومت جو آج بو رہی ہے اس کو کل کاٹنا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نہ نکال کر توہین عدالت کی ہے وہ ایشو آف داڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم نہ کرنا حکومت کا چیف جسٹس کو پیغام ہے کہ وہ عقل کل ہے اور کسی قانون کو عدالتی فیصلے کو وہ خاطر میں نہیں لاتی۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ کو حکومتی ہٹ دھرمی کا نوٹس لینا چاہئے۔ ایسے لگ رہا ہے کہ احتساب صرف ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ہو رہا ہے۔ حکومت بتائے کہ حکومت کے دو وزرا جو نیب کو مطلوب ہیں اور ان کے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں۔ ان کے نام کیوں ای سی ایل میں نہیں ڈالے جارہے۔ سابق وزیراعلیٰ کے پی کے وزیر خٹک بھی نیب کو مطلوب ہیں ان کو کیوں وزیر بنایا گیا۔
غلام احمد بلور

مزید :

صفحہ اول -