مردان، گھر یلو تنا زعہ پر فائر نگ، حساس ادارے کا اہلکار حافظ قرآن بیٹے سمیت جاں بحق

مردان، گھر یلو تنا زعہ پر فائر نگ، حساس ادارے کا اہلکار حافظ قرآن بیٹے سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (بیورورپورٹ) تھانہ ہوتی کے علاقہ مایار میں مستورات کے تنازعہ پرفائرنگ کے نتیجے میں حساس ادارے کے اہلکار اپنے حافظ القرآن بیٹے سمیت جان بحق ہوگئے پولیس رپورٹ کے مطا بق شہری علاقہ رستم خیل ڈانگ بابا کے رہائشی محمد ارشد اپنے بیٹے حافظ حسنات خان کے ہمراہ خواجہ گنج مایار گئے ہوئے تھے جہاں مبینہ ملزمان حبیب اللہ،ضیا داو رعبداللہ نے فائرنگ کردی جس سے دونوں باپ بیٹے موقع پر جان بحق ہوگئے واردات کے بعد مبینہ ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقتول کے چچازادبھائی عمران ولد محمد اکبر کے بیا ن پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔