شیخ رشید کا اضاخیل ڈرائی پورٹ کا نام اضاخیل پیر پائی رکھنے کا اعلان

  شیخ رشید کا اضاخیل ڈرائی پورٹ کا نام اضاخیل پیر پائی رکھنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اضاخیل ڈرائی پورٹ کا نام اضاخیل پیر پائی رکھنے کا اعلان کر دیا‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ ڈرائی پورٹ 28 ایکڑ پر مشتمل ہے اور مزید 36 ایکڑ بڑھنے کی گنجائش ہے۔ ہم نے50 کروڑ کی لاگت سے ایک سال میں مکمل کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس میں بروقت 3 ٹرینیں آ سکتی ہیں،ریلوے کی آمدن میں گزشتہ سال10 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ریلوے مسافروں میں 70 لاکھ افراد کا اضافہ کیا۔ رواں ماہ 11مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے کر دیں گے۔ شیخ رشید احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے ایک گارڈ کے بیٹے نے 350ٹرینوں میں ٹریکر لگا دیئے،ٹریکر سے گھر بیٹھے موبائل فون پر ٹرین کی لوکیشن معلوم کی جا سکتی ہیں۔ ملک میں ریلوے کی ترقی کیلئے ایم ایل ون منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ و زیر اعظم عمران خان سچے اور سیدھے انسان ہیں۔ میں خود بھی احتساب آرڈیننس کا مخالف ہوں۔ میں نے کہا تھا کہ پرویز خٹک جا رہا ہے جبکہ اپوزیشن تیار بیٹھی ہوگی۔ ایم ایل ون منصوبے کے ذریعے ایک لاکھ افراد کو روز گار میسر آئیگا۔ دوسری جانب وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ڈرائی پورٹ کے بروقت تکمیل پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ نوشہرہ کے عوام نے پی ٹی آئی کو بھر پور عوامی مینڈیٹ دیا، ہمارا وعدہ ہے کہ اگلے چند برسوں میں نوشہرہ کے تمام مسائل کو حل کریں گے۔ اضا خیل ڈرائی پورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہم نے ایگریکلچر کیمپس جس کے بجٹ میں ہم نے تیاری کی تھی بعد میں پتہ چلا کہ اسے اڑا دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اسے بحال کریں۔
شیخ رشید