پولیس گردی نہ رک سکی، اہلکاروں کے ہاتھوں خواتین کی سرعام تذلیل، ویڈیو وائرل

پولیس گردی نہ رک سکی، اہلکاروں کے ہاتھوں خواتین کی سرعام تذلیل، ویڈیو وائرل
پولیس گردی نہ رک سکی، اہلکاروں کے ہاتھوں خواتین کی سرعام تذلیل، ویڈیو وائرل

  

نوشہرو فیروز (ویب ڈیسک) نوشہرو فیروز میں پولیس گردی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا اور اہلکاروں نے بیچ بازار میں خواتین کی تذلیل کردی۔

پولیس اہلکاروں نے مین بازار میں مبینہ چوری کے الزام میں عورتوں کو تذلیل کا نشانہ بنایا، انہیں تھپڑ مارے اور گھسیٹ کر موبائل وین میں بٹھا کر تشدد بھی کیا۔

ایس ایچ او پڈعیدن کے مطابق عورتوں نے ایک مرد کا پرست چھینا تھا جس پر ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی۔ خواتین کے اہل خانہ نے کہا کہ پولیس نے سرعام خواتین کو تذلیل اور تشدد کا نشانہ بنایا، ان کی تلاشی بھی لی مگر کچھ بھی نہیں نکلا۔

اہل خانہ نے پولیس گردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عورتیں بے گناہ تھیں ، واقعے کیخلاف ایس ایس پی نوشہرو فیروز کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -نوشہروفیروز -