"میری قبر کا جواب آپ نے نہیں دینا" ، حجاب نہ پہننے پر تنقید کرنے والوں کو نور بخاری کا جواب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابقہ اداکارہ نور بخاری ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے تنقیدی تبصروں کا شکار ہوگئیں۔
نور بخاری نے انسٹاگرام پر شوہر عون چوہدری اور بچوں کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں نور کو بلیک کلر کی میکسی پرہلکے رنگ کا سکارف ماڈرن سٹائل میں باندھے دیکھا گیا تھا۔
دوپٹے کے بغیر شیئر تصویر مداحوں کو نہ بھائی جس پر مداحوں نے نور بخاری کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
اداکارہ نے اب خود پر ہوئی تنقید کے جواب کیلئے ایک سٹوری شیئر کی۔نور نے لکھا کہ ’ حجاب پہننا یا سر کو ڈھانپنا میرا اپنا انتخاب ہے، یہ میں نے آپ کیلئے نہیں کیا لہٰذا میرے انتخاب پر تبصرے کرنا بند کریں، میں حجاب پہنوں، کلہ پہنوں یاپھر دوپٹہ پہنوں، یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے، میری قبر کا حساب آپ نے دینا ہے تو بولیں ورنہ خاموش رہیں‘۔