وائڈ بال کے معاملے پر آئی سی سی بولرز کو مزید نرمی دینے پر کام کر رہا ہے، شان پولاک

وائڈ بال کے معاملے پر آئی سی سی بولرز کو مزید نرمی دینے پر کام کر رہا ہے، شان ...
وائڈ بال کے معاملے پر آئی سی سی بولرز کو مزید نرمی دینے پر کام کر رہا ہے، شان پولاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کمیٹی کے میڈیا نمائندہ اور جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولاک کا کہنا ہے کہ وائڈ بال کے معاملے پر آئی سی سی بولرز کو مزید نرمی دینے پر کام کر رہا ہے.

بولرز کو دی جانے والی ممکنہ نرمی بالخصوص محدود اوورز کے فارمیٹ میں بیٹرز کے کریز میں حرکت کرنے کے حوالے سے ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شان پولاک کا کہنا تھا کہ اگر آخری لمحے پر بیٹر اپنی جگہ تبدیل کر لیتا ہے تو بولر کے لیے کوئی فائدہ نہیں۔ بولر کو اپنے رن اپ کے شروع سے معلوم ہونا چاہیئے کہ وہ کہاں گیند پھینک سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بولر بولنگ کر رہا ہو تو آخری سیکنڈ میں اپنے گیم پلان کو تبدیل کرنے کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے؟ بولر کو صاف معلوم ہونا چاہیئے کہ وہ کہاں گیند پھینک سکتا ہے۔شان پولاک نے کہا کہ یہ معاملہ ابھی پائپ لائن میں ہے، ہم سب اس پر بحث کر رہے ہیں۔ ہمیں بولرز کی پشت پناہی کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل -