پی سی بی چیف الیکشن کمشنرکی برطرفی کیخلاف درخواست پر کرکٹ بورڈ سے جواب مانگ لیا

 پی سی بی چیف الیکشن کمشنرکی برطرفی کیخلاف درخواست پر کرکٹ بورڈ سے جواب مانگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کی برطرفی کیخلاف درخواست پر کرکٹ بورڈ سے جواب مانگ لیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رضا قریشی نے رانا 
احمد شہزاد فاروق رانا کی درخواست پر سماعت کی جس میں عہدے سے ہٹانے کی ہٹانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا. عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی عدالتی معاونت کیلئے طلب کرلیا. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پی سی بی الیکشن کمشنر کے عہدے کی مدت پوری ہوئے بغیر عہدے سے کیسے ہٹا دیاگیا۔یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے عدالت جائزہ لے گی۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ درخواست گزار احمد شہزاد فاروق راناکی تعیناتی پی سی بی آئین اور میرٹ کےتحت عمل میں آئی لیکن چیف الیکشن کمشنر کو عہدے کی معیاد مکمل کئے بغیر عہدے سے ہٹا دیاگیا۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق وفاقی حکومت نے غیر قانونی نوٹیفیکیشن جاری کرکے درخواست گزار کو عہدے سے ہٹا دیا۔ یہ کارروائی وفاقی حکومت نے سیاسی بنیادوں پر کی ہے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کا احمد شہزاد فاروق راناکی برطرفی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے.
جواب مانگ لیا

مزید :

صفحہ آخر -