مخدوم رشید، پولیس مقابلہ، گرفتار ملزموں سے تفتیش، 20لاکھ مالیت کا سامان برآمد
ملتان(خصو صی ر پورٹر) تھانہ مخدوم رشید کے علاقے فاطمہ ٹاﺅن کے قریب پولیس مقابلے کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان سے دوران تفتیش 15 مقدمات (بقیہ نمبر18صفحہ6پر )
میں 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد02 ہفتے قبل تھانہ مخدوم رشید کے علاقے فاطمہ ٹاﺅن کے قریب ڈولفن فورس سے پولیس مقابلے کے دوران 01 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا جبکہ 02 ڈاکوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا گرفتار ملزمان کی شناخت عمر فاروق اور بابر علی سے ہوئی گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 01 کار، 02 موٹر سائیکل اور نقدی شامل ہے برآمد کر لیے ملزمان سے وارداتوں میں استعمال کیا جانے والے 2 پسٹل معہ گولیاں بھی برآمد کر لیے گئے گرفتار ملزمان سے تھانہ مخدوم رشید میں رابری اور پولیس مقابلے کے 15 مقدمات ٹریس ہوئے۔ اس کے علاہ ملزمان نے تھانہ سیتل ماڑی، ممتاز آباد و دیگر تھانوں کے 35 سے زائد مقدمات کا انکشاف کیا ہے ایس ڈی پی او مخدوم رشید محمد نعیم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید راشد ندیم نے تھانہ کے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان سے برآمدگی کی